متاثرین زلزلہ کے لئے پاکستان نیوی کا ریلیف آپریشن جاری،20ٹن امدادی اشیاء کی ایک اور کھیپ سوات پہنچ گئی

منگل 10 نومبر 2015 19:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) تباہ کن زلزلے سے متاثرہ دور دراز علاقوں کے متاثرین کی امداد کے لئے پاکستان نیوی کا ریلیف آپریشن خیبر پختونخواہ اور سوات کے علاقوں میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

زلزلے سے متاثرہ اضلاع شانگلہ، سوات اورباجوڑ ایجنسی کے علاقوں میں اب تک پاکستان نیوی کی ریلیف ٹیمیں43ٹن سے زائد امدادی اشیاء تقسیم کر چکی ہیں۔ پاکستان نیوی کی امدادی اشیاء کی 20 ٹن کی ایک اور کھیپ کراچی سے سوات میں قائم پاکستان نیوی کے ریلیف کیمپ میں پہنچ گئی۔ راشن، کمبل ، خیموں اور گرم کپڑوں پر مشتمل یہ امدادی اشیاء ضلع سوات کے متاثرہ علاقوں سلام پور، غلیگے،کبل،بحرین اور لوئر دیرکے علاقے تالاش کے متاثرین زلزلہ میں تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :