تحریک انصاف نے پنجاب میں امن وامان کے قیام میں حکومتی ناکامیوں بارے حقائق نامہ جاری کردیا
تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی پریس کانفرنس
منگل 10 نومبر 2015 19:03
لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے صوبے میں امن وامان کے قیام میں پو لیس اور حکومتی ناکامیوں پر حقائق نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال تباہ کن اور صوبہ پو لیس سٹیٹ بن چکا ہے‘پنجاب میں جرائم کے 2لاکھ99ہزار290سے زائد واقعات حکمرانوں کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں رواں سال کے دوران قتل ‘اغواء‘لڑائی جھگڑا اور ریپ کے 38ہزار251واقعات ہوئے ہیں ‘صرف لاہور میں8 ماہ کے دوران 145 معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رونما ہوئے جن کے105 ملزم ابھی تک دندناتے پھر رہے ہیں‘تحر یک انصاف کے11کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کیا جا چکا ہے ‘حکمرانوں کی ناکامیوں کی وجہ سے پنجاب جرائم پیشہ افراد کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے ‘ ماہانہ 7ہزار سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات نے بھی ناکامیوں کی تصد یق کر دی ‘گاؤں حسین والا اور حافظ آباد میں میں بچوں کے ساتھ کے سیکنڈ ل بھی پو لیس اور حکمرانوں کی ناکامی ہے ‘خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ‘موجودہ حکمرانوں کی نااہلیوں کی وجہ سے پنجاب میں ڈاکے ‘فاقے اور ناکے عوام ’’مقدر ‘‘بن چکے ہیں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.