سانحہ کا شکار فیکٹری کا ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ہے،ریسکیو آپریشن کے دوران کل 309 گاڑیاں استعمال کی گئیں، حادثے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘سانحہ میں 53 افراد جاں بحق ہوئے ‘103 افراد کو زندہ ریسکیو ہوئے ہیں‘پاک فوج نے آگے آکر پر آکر مدد کی

ڈی سی اولاہورکیپٹن (ر)محمد عثمان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 10 نومبر 2015 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمدعثمان نے کہا ہے کہ سانحہ کا شکار ہونے والی فیکٹری پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ہے ‘ ریسکیو آپریشن کے دوران کل 309 گاڑیاں استعمال کی گئیں، حادثے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘سانحہ میں 53 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 103 افراد کو زندہ ریسکیو ہوئے ہیں ‘ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افراد مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے دن رات کام کیا ۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او لاہور نے کہا کہ 131 گھنٹوں بعد ریسکیو آپریشن ختم کر رہے ہیں، سانحہ سندر فیکٹری کا ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا، تمام امدادی ٹیمیں مبارک بعد کی مستحق ہیں۔ڈی سی او محمد عثمان ریسکیو آپریشن میں آرمی، پولیس ، ریسکیو 1122 کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیموں نے حصہ لیا، سانحے میں 53 افراد جاں بحق، 103 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کا کہنا تھا یہ اپنی نوعیت کا ریسکیو آپریشن تھا، آپریشن کے دوران 17 ہزار ٹن کا ملبہ ہٹایا گیا، کوشش تھی کہ زیادہ سے زیادہ زندہ لوگوں کو نکالا جاسکے، ملبے تلے اب زندگی کے آثار معدوم ہو چکے ہیں۔کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا تھا ریسکیو آپریشن کے دوران کل 309 گاڑیاں استعمال کی گئیں، حادثے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پاک فوج نے فرنٹ فٹ پر آکر مدد کی۔

متعلقہ عنوان :