پاک انگلینڈ سیریز : محسن خان اور صادق محمد نے پاکستان کو فیورٹ قراردیدیا

پاکستان بہترین بیٹنگ، اچھے اسپنروں اور سازگار حالات کے باعث مضبوط ہے ، محسن خان

منگل 10 نومبر 2015 18:03

پاک انگلینڈ سیریز : محسن خان اور صادق محمد نے پاکستان کو فیورٹ قراردیدیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر محسن خان اور صادق محمد نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔محسن خان کا کہناتھا کہ "پاکستان بہترین بیٹنگ، اچھے اسپنروں اور سازگار حالات کے باعث مضبوط ہے اور انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں اچھے نتائج کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لانا پڑے گا"۔

محسن خان نے 2012 میں پاکستان کی ون ڈے سیریز میں شکست کی وجوہات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ "ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے کامیاب ہونے والی پاکستانی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہونے کے باوجود متحدہ عرب امارات کی وکٹ پر انگلینڈ سے بہتر ٹیم ہے"۔ان کا کہناتھا کہ "حالات پاکستان کے ساتھ ہیں اور انھیں سازگار حالات ون ڈے سیریز تک لے کر جانا چاہیے"۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے ایک اورسابق اوپنر صادق محمد کا بھی یہی خیال ہے کہ پاکستانی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں اور کہا کہ اظہر علی کی فوج کو تمام شعبوں میں حریف پر برتری حاصل ہے۔تاہم انھوں نے پاکستانی بیٹسمینوں کو خبردار کیا کہ انھیں جلدی بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے اور مختصر طرز کرکٹ میں کامیابی کے لیے اپنے جارحانہ مزاج کو برقرار رکھے۔

صادق محمد کا کہناتھا کہ "انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد سخت نفسیاتی دباوٴ کے زیراثر ہوگی اس لیے پاکستان اس دباوٴ کو برقرار رکھے"۔انھوں نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز اب تاریخ کا حصہ بن گئی ہے اور ون ڈے سیریز نیا مقابلہ ہوگا۔ان کا کہناتھا کہ "ای ین مورگن کی قیادت میں انگلش ٹیم مقامی حالات سے باخبر ہونے کے بعد بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرسکتی ہے"۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے پاس کچھ اچھے آل راوٴنڈر ہیں لیکن ان کے لیے ایک اور بڑا چیلنج پاکستانی اسپنروں اور فاسٹ باوٴلرز سے نمٹنا ہوگا، "جب تک پاکستان بہت خراب کرکٹ نہیں کھیلتا وہ ون ڈے سیریز ہار نہیں سکتا"۔

متعلقہ عنوان :