پاکستان ہاکی فیڈریشن مارکیٹنگ ، میڈیا ڈپارٹمنٹ میں بہتری نہ آسکی

منگل 10 نومبر 2015 18:03

پاکستان ہاکی فیڈریشن مارکیٹنگ ، میڈیا ڈپارٹمنٹ میں بہتری نہ آسکی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) مالی مسائل کا رونا والے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام بدستور اپنے میڈیا اور مارکیٹنگ کے شعبے کو بہتر بنانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں اور ان شعبوں سے وابستہ افراد کے احتساب کا کوئی عمل دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز قومی جونیئر ہاکی ٹیم ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شر کت کے لئے لاہور سے ملائیشیا روانہ ہوئی جہاں پی ایچ ایف کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے اور تمام اہم عہدے دار بھی وہاں موجود ہوتے ہیں مگر پی ایچ ایف کے شعبے میڈیا کی جانب سے قومی ٹیم کی ملائیشیا روانگی سے قبل کوئی تصاویر، وڈیو اور خبر میڈیا کو جاری نہیں کی گئی جس پر ہاکی کے حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :