راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 17:55

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی. آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت آپریشن ضربٍ عضب کا بھی جائزہ لیا گیا ہے جبکہ آرمی چیف نے انٹیلی جنس معلومات پر ہونے والی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا.

(جاری ہے)

آرمی چیف نے نیشنل ایکشن پلان اور فاٹا میں آئی ڈی پیز کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا. آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج پوری قوم کے تعاون کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کی جانب رواں دواں ہے. آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف عوامی حمایت کے ساتھ ساتھ مناسب گورننس کی بھی ضرورت ہے . آرمی چیف نے اپنے رفقا کو سعودی عرب کے دورے پر بھی اعتماد میں لیا. جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں آرمی چیف نے مجوزہ دورہ امریکہ اور پاکستان کے موقف پر بھی غور کیا گیا.