لاہور، نجی سکول کا سکیورٹی گارڈ پر اسرار طور پر بیہوش ہونے کے بعد جاں بحق

سکول انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کردی

منگل 10 نومبر 2015 17:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں وحدت روڈ پر واقع نجی سکول کا سکیورٹی گارڈ پر اسرار طور پر بیہوش ہونے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔ سکول انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کروا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 55سالہ اللہ دتہ وحدت روڈ پر واقع نجی سکول میں کافی عرصہ سے سکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی دے رہا تھا۔ گذشتہ روز دوران ڈیوٹی اچانک بیہوش ہوگیا سکول انتظامیہ اسے دیکھنے گئی تو وہ مرچکا تھا۔ فوری پولس کو اطلاع کردی گئی جس نے نعش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیا گیا جبکہ اس کے لواحقین کو بھی اطلاع کردی گئی ہے۔ اللہ دتہ کی پراسرار موت کا پوسٹ مارٹم کے بعد ہی صحیح معلوم ہوسکے گا

متعلقہ عنوان :