لاہور، سیکورٹی گارڈ اور اسکے ساتھیوں کی بنک منیجر اور کیشئر کو یرغمال بناکر 10کروڑ کی ڈکیتی، جاتے ہوئے بنک منیجر کی گاڑی بھی ساتھ لے گئے

منگل 10 نومبر 2015 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں سوموار کے روز گلبرگ حسین چوک میں واقع برج بنک میں سیکورٹی گارڈ اور اسکے ساتھیوں نے بنک منیجر اور کیشئر کو یرغمال بناکر 10کروڑ روپے کی ڈکیتی کی اور جاتے ہوئے بنک منیجر کی گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔ ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ سکیورٹی گارڈ اور اس کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز سمیت دیگر پولیس افسران رات گئے تک آپریشن بنک منیجر معظم علی اور کیشئر سلمان طارق کے بیانات لیتے رہے دونوں بنک افسران کے مطابق سکیورٹی گارڈ اصغر نے 2مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دھوکے سے بنک کھلوایا اور ساتھیوں کی مدد سے دونوں کو باندھ دیا اور بنک میں موجود 9کروڑ 20لاکھ 45ہزار کی رقم لے اڑے اور جاتے ہوئے ان کی گاڑی LEE/1083بھی لے گئے۔ منیجر معظم علی کی مدعیت میں سکیورٹی گارڈ کے خلاف ڈکیتی اور گاڑی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بنک افسران نے بھی بنک قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقررہ وقت ختم ہونے کے کافی دیر تک بنک کھولے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :