جواں سال لڑکی کو اغواء کرنے والے ملزمان کو حراست میں لینے والے ٹریفک سیکٹر لوئر مال کے اہلکارو ں کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان
منگل 10 نومبر 2015 17:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے چونگی امرسدھو سے اغواء ہونے والی لڑکی صدف کو برآمدکرکے 2ملزمان کو حراست میں لینے والے ٹریفک سیکٹرلوئر مال کے انچارج سمیت تین اہلکاروں کو شاباش اور2/2ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وارڈنزدوران ڈیوٹی فرض شناسی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کی مدد اور راہنمائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی مدد اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلا رہی ہے۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک سیکٹر لوئر مال کے انچارج رانا طارق ٹریفک اہلکاروں حسن اور اختر کے ہمراہ پٹرولنگ کررہے تھے کہ انہوں نے میٹرو پل کے قریب ایک لڑکی اور دو لڑکوں کو آپس میں جھگڑتے ہوئے دیکھا ۔(جاری ہے)
ٹریفک اہلکاروں نے قریب جا کر دریافت کیا تو لڑکوں کے بیانات مشکوک لگے بعدازاں لڑکی نے بتایا کہ اسکا نام صدف اقبال ہے اور وہ چونگی امرسدھو کی رہائشی ہے آج اسکے والدین کسی رشتہ دارکی فوتیدگی پر قصور گئے ہوئے تھے کہ یہ دونوں محلے دار ظہیر اور شاہد اسکے ورغلا کر اغواکرکے لے آئے۔
ٹریفک اہلکاروں نے ذمہ داری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں کو تھانہ بھاٹی گیٹ کے سب انسپکٹر اولاد حسین کے حوالے کردیا ۔چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے فرض شناسی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک انسپکٹر سمیت تینوں اہلکاروں کو شاباش دی نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہےمزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.