جامعہ زرعیہ فیصل آباد کی انتظامیہ کے ساتھ کرکٹ اکیڈمی کے معاملات طے پا گئے ہیں،سعید اجمل
منگل 10 نومبر 2015 17:41
فیصل آباد۔10نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 نومبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی سعید اجمل نے کہا ہے کہ ان کے اور جامعہ زرعیہ فیصل آباد کی انتظامیہ کے مابین کرکٹ اکیڈمی کے تمام معاملات افہام و تفہیم سے طے پا گئے ہیں جس کے تحت سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اکیڈمی آنے والے تمام کھلاڑیوں کو خصوصی کارڈز جاری کئے جائیں گے اور کرکٹرز و یونیورسٹی انتظامیہ کے تحفظات دور کر کے اکیڈمی کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ ان کے اور وائس چانسلر جامعہ زرعیہ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان سمیت دیگر انتظامی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں تمام تحفظات کو دور کر دیا گیا ہے اور جو معاملات زبانی طے ہوئے ہیں انہیں اتوار کے روز ایم او یو کی صورت میں سائن کر دیا جائے گا جبکہ اس موقع پر ایک کرکٹ میچ بھی منعقد ہو گا۔(جاری ہے)
کرکٹ اکیڈمی میں سینکڑوں طلباء اور نوجوان کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں جن کے لئے گراؤنڈ کی مینٹیننس کا خرچہ کم از کم پانچ سے چھ لاکھ روپے ماہانہ ہے۔
اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سے فی کس 2ہزار روپے ماہانہ فیس کی وصولی کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں تاہم پندرہ بیس کھلاڑی جو افورڈ کر سکتے ہیں وہ ماہانہ ایک ہزار روپے فیس جمع کرواتے ہیں لیکن ان کیلئے بھی فیس جمع کروانے کی کوئی سخت شرط عائد نہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ اکیڈمی نوجوانوں کیلئے ہے جسے نوجوانوں کے تعاون سے ہی چلایاجائیگا ۔سعید اجمل نے کہاکہ اکیڈمی میں تمام غریب و امیر نوجوان برابر کی تربیت حاصل کرکے ملکی کرکٹ میں اپنا نام پیدا کرسکتے ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر فیصل آباد نورالامین مینگل نے کہاکہ یہ امر خو ش آئند ہے کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں تمام امور باہمی افہام و تفہیم سے طے پاگئے ہیں ۔سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کیلئے زمین استعمال میں لاسکتے ہیں جبکہ اس ضمن میں زرعی یونیورسٹی ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔کرکٹ اکیڈمی کانام سعید اجمل کے نام پر ہی رہے گا تاہم اس کے امور چلانے کیلئے ایک مینجمنٹ کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.