روس نے پہلی بار طیارہ حادثے میں دہشتگردی کا امکان ظاہر کردیا

طیارے کی تباہی کے پیچھے دہشتگر دی کے عنصر کو رد نہیں کیا جا سکتا ٗوزیر اعظم

منگل 10 نومبر 2015 17:34

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) روس نے پہلی بار طیارہ حادثے میں دہشتگردی کا امکان ظاہر کردیا۔ روسی وزیراعظم کے مطابق طیارے کی تباہی کے پیچھے دہشتگر دی کے عنصر کو رد نہیں کیا جا سکتا، حادثے میں دو سو چوبیس مسافرہلاک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

روس نے پہلی بار مصر میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کی تباہی کے حوالے سے دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا ،وزیراعظم دمتری مدیدیف کے مطابق طیارہ حا د ثے میں دہشت گردی کا عنصر موجود ہے، روسی وزیراعظم نے کہا کہ مصر میں اکتیس اکتوبر کو ہونے والے طیارے کے حادثے میں دو سو چوبیس مسافر ہلاک ہوئے تھے، حادثے کے بعد روس نے مصر کی جانب اپنی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی اور دہشت گردی کے حوالے سے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :