کراچی، عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے بلدیاتی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ،سید امجد علی شاہ

منگل 10 نومبر 2015 17:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء عوام دوست اُمیدوار برائے چیئر مین یونین کمیٹی 12گرین ٹاؤن سید امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوامی خدمات ہمارا نصب العین ہے انشا اﷲ عوامی تائید و حمایت کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دینگے منتخب ہوکر علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا ؤں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقے گرین ٹاؤن ،عظیم پورہ ،گولڈن ٹاؤن اور آصف آباد کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی معززین اور مختلف برادری کے سربراہوں اور عوام سے ملاقات میں کیا اس موقع پر مختلف برادریوں کے معززین نے عوام دوست پینل کے اُمیدوار سید امجد علی شاہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حلقے کے رہائشی عوامی سے عوام دوست پینل کے اُمیدواروں کو کامیاب بنا نے اور 5دسمبر2015؁ء کو انتخابی نشان (تیر) پر مہر لگانے کی اپیل کی ہے اس موقع پر عوام دوست پینل کی جانب سے یونین کمیٹی 12گرین ٹاؤن کے انتخابی کوارڈینٹر چوہدری غلام رسول اوردیگر موجود تھے سید امجد علی شاہ نے علاقہ معززین اور برادریوں کو سربراہان کا حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ کامیابی کے بعد حلقے میں صفائی وستھرائی ،پانی اور سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائیگا انہوں نے کہاکہ اب پسند نہ پسند کی بنیاد پر علاقے کو نظر انداز کرنے والوں کا محاسبہ ہوگا انشا اﷲ 5دسمبرکو ترقی اور مسائل سے نجات کا دن ثابت ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :