ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے مثبت اور تعمیری سوچ کو اپنانا ہوگا، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان
منگل 10 نومبر 2015 17:32
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری سیاسیات کامران حسین ہزارہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے ہمیں روا داری ،برداشت اور اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ پاکستانی معاشرے کی موجودہ صورتحال نا گفتہ بہ ہے ۔ ہماری خوشیوں اور غموں کے پیمانے اور معیارات بدل گئے ہیں ۔
حادثات، سانحات ، مصائب و آفات کی کثرت اور اسکی اذیت سے بچنے اور خود کو بچانے کا سب سے آسان راستہ ہم نے ڈھونڈ لیا ہے کہ بڑے سے بڑے حادثے اور سانحے کے اثرات کو اپنے اندر اترنے نہ دو۔ اپنی اصلاح اپنے اعمال و معاملات کا جائزہ لے کر خود کو درست کرنا ایک دشوار کام ہے لہٰذا ہم اپنے معاشرے کی بربادی کے صرف نوحہ خواں بن کر رہ گئے ہیں ۔(جاری ہے)
ہر محفل ، دفتر ہر گھر اور ہر ادارے میں اپنی اخلاقی ، معاشرتی ، معاشی و سیاسی صورتحال کی ابتری پر ہم نہایت دل سوزی سے ماتم کنا ں ہوتے ہیں لیکن اس کے اسباب پر غور نہیں کرتے جو اخلاقی اوصاف ہمارے عمل میں دکھائی دینی چاہئے وہ ہماری گفتگو کا حصہ بن کر رہ گئے ہیں ،ان حالات میں ہمیں اپنے نقطۂ نظر کو تعمیری اور مثبت بنانا ہوگا ۔
حالات اور واقعات کی بابت مایوسی ، افسردگی ، حزن و ملال کا رویہ اپنانے کی بجائے مثبت اور تعمیری رویہ اپنانا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.