چیف جسٹس پاکستان کوئلہ کان حادثے میں زخمی ہونیوالے میرے بیٹے کا علاج نہ کرانے کا نوٹس لیں،پی ایم ڈی سی سورینج کے رہائشی کی اپیل

منگل 10 نومبر 2015 17:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پی ایم ڈی سی سورینج کے رہائشی گل حسن یوسفزئی نے چیف چیف جسٹس پاکستان اور صوبائی محتسب سے اپیل کی ہے کہ کوئلہ کان میں حادثے میں زخمی ہونے ولے انکے بیٹے کا علاج معالجہ نہ کرنے کا نوٹس لیکر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 11ماہ قبل چار ہزار فٹ گہرائی سے کوئلہ نکالتے ہوئے میرا بیٹا عمران حسین ٹھیلے کے حادثے میں شدید زخمی ہوگیا حادثے کے بعد پی ایم ڈی سی سورینج کے حکام کو آگاہ کیا گیا مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئیں اور میں نے اپنے بیٹے کا علاج بھی اپنی جیب سے کرایا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی حکام ،یونین اورافسران کی ملی بھگت کے باعث ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے جبکہ میرا بیٹا معذور ہوکر بستر پر پڑا ہوا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور صوبائی محتسب سے اپیل کی کہ وہ انکے بیٹے کا علاج نہ کرانے پر پی ایم ڈی سی حکام اور افسران کے خلاف فوری طور پر کارروائی کے احکامات جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :