صوبہ بھر میں صنفی تشددکے خاتمے کی آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ‘ پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر آمنہ امام

منگل 10 نومبر 2015 17:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء )سیکرٹری برائے ترقی خواتین پنجاب ڈاکٹر آمنہ امام نے کہا ہے کہ وویمن پیکچز کے تحت اوکس فیم برطانیہ اور عورت فاؤنڈیشن کے تعاون سے صوبہ بھر میں صنفی تشددکے خاتمے کی آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ ترقی خواتین اور اوکس فیم کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے تھے-انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلی تقریب ضلع قصور میں منعقد کی جارہی ہے جس میں غیرملکی وفود بھی شرکت کریں گے-انہوں نے کہا کہ تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے- عورت فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر ممتاز مغل نے اجلاس کو آگاہی مہم کے متعلق بریفنگ دی-