بین الاقوامی سرمایہ کاری سیمینار میں 250 سو سرمایہ کاروں کی آمد خوش آئند ہے‘راؤ خورشید

بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان آ کر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک ہے

منگل 10 نومبر 2015 17:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) کیمیکل ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے بین الاقومی سرمایہ کاری سیمینار میں 250 غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آمد خوش آئند ہے ،اتنی بڑی تعداد میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں آکر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے خاطرخواہ مواقعے موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لاہور میں ہونے والے اس بین الاقوامی سرمایہ کاری سیمینارکو کامیابی سے کروانے پر پنجاب حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔سرمایہ کاری سیمینار کے دوران مختلف شعبوں میں ہونے والے 150معاہدوں سے پنجاب سمیت ملک بھر میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔اس سے روز گار کے مواقعے بڑھیں گے اور غربت کی شرح میں بھی کمی واقع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :