ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام سانحہ ڈسکہ کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا ، وکلاء کا احتجاج

منگل 10 نومبر 2015 17:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سانحہ ڈسکہ کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا ، وکلاء نے احتجاج بھی کیا ۔ اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس کا اجلاس صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پیر محمد مسعود چشتی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایم عرفان عارف شیخ ، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بیرسٹر محمد احمد قیوم اور فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سید اختر حسین شیرازی کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن محمد احمد قیوم نے صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پیر محمد مسعود چشتی کو دعوت دی کہ وہ سانحہ ڈسکہ کیس کی پیش رفت سے متعلق ہاؤس کو آگاہ کریں۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پیر محمد مسعود چشتی نے بتایا کہ مدعی کی طرف سے شہادتیں مکمل ہو چکی ہیں اور مزید تفصیلات اگلے اجلاس میں بتائی جائیں گی۔ اجلاس کے بعد سانحہ ڈسکہ کے خلاف عہدیداران لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ممبران نے احتجاجی کیمپ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔