بدین، سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقار مرزا کی انتخابی ریلی کے قریب فائرنگ ،جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 10 نومبر 2015 17:04

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)بدین میں سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقار مرزا کی انتخابی ریلی کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کردی ہے تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں منگل کو سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے انتخابی ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے ریلی کے عقبی حصے میں فائرنگ کردی تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ذوالفقار مرزا نے فائرنگ سے متعلق الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والا پورا گروپ ہے اور اس کے ذمہ دار پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما سائیں جمالی ہیں ۔