آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے ٹرک اینڈ ڈمپرز ایسوسی ایشن کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ ..
تازہ ترین : 1

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے ٹرک اینڈ ڈمپرز ایسوسی ایشن کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے ٹرک اینڈ ڈمپرز ایسوسی ایشن نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں ایسوسی ایشن کی جانب سے آئی جی سندھ کو ڈرائیونگ لائسنس اور جرمانوں سے متعلق بتایا گیا ۔آئی جی موٹروے سے بھی ٹرک اینڈ ڈمپرز ایسوسی ایشن نے ملاقات کی ہے ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطے کے لیے بھی بات کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ ڈمپرز ایسوسی ایشن نے چند روز قبل جرمانوں کے خلاف ہڑتال کردی تھی جس سے ریتی بجری کی سپلائی بھی منقطع ہوگئی تھی ۔

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 17:04:12

اپنی رائے کا اظہار کریں