پشاور پولیس نے تین خواتین کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا
تازہ ترین : 1

پشاور پولیس نے تین خواتین کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء)پشاور پولیس نے تین خواتین کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مقتولین میں ملزم کی بیوی، ساس اور سالی شامل تھیں۔پشاور پولیس کے مطابق پولیس نے ہشت نگری کے علاقے سے ملزم سراج کو گرفتار کرلیا ‘ ملزم نے 17 اکتوبر کوعلاقہ زرگرآباد میں فائرنگ کرکے تین خواتین کو قتل کیا تھا۔مقتولیں میں ملزم سراج کی بیوی، ساس اور سالی شامل تھیں۔خواتین کے قتل کا مقدمہ آغہ میرجانی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 17:02:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں