پنجاب ریونیو اتھارٹی کی چھاپہ مار ٹیم نے کریک ڈاؤن ‘ سیلز ٹیکس ادانہ کرنے والے ..
تازہ ترین : 1

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی چھاپہ مار ٹیم نے کریک ڈاؤن ‘ سیلز ٹیکس ادانہ کرنے والے ریسٹورنٹوں کو سربمہر کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی چھاپہ مار ٹیم نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں سیلز ٹیکس ادانہ کرنے والے ریسٹورنٹوں کو سربمہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بحر یہ ٹاؤن سیکٹر سمیت دیگر پوش علاقوں میں قائم ایسے ریسٹورنٹ جو سیلز ٹیکس ادا نہیں کرتے ان کو سربمہر کردیاگیا ہے۔

سربمہر کئے جانے والوں میں سفاری گرل ریسٹورنٹ فضل حق ڈیرہ، میٹ ایکس، راوی ریسٹورنٹ، کوزی حلیم اور کشمیری چائے شامل ہیں۔ چھاپہ مار ٹیم کے مطابق تالہ بندی کے باوجود ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو سربمہر کیا گیا ہے۔ کہاگیا ہے کہ سربمہر کئے جانے والے ریسٹورنٹس کو اس سے قبل نوٹسز بھی ارسال کئے گئے مگر انہوں نے قطعی پرواہ نہیں کی اور ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کے باوجود کاروبار جاری رکھا۔

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 17:00:16

اپنی رائے کا اظہار کریں