ہسپتالوں میں غریب مریضوں کیلئے مفت ادویات کی عدم فراہمی تشویشناک ہے،میاں کامران سیف

منگل 10 نومبر 2015 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے ہسپتالوں میں غریب مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے مفت ادویات کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹوں کی سہولیات کی بندش اور ادویات کی عدم فراہمی سے مریضوں کو موت کے رحم و کرم پر چھوڑا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں 90فیصد ہسپتالوں میں زکواة سے ادویات جاری کرنے کے دروازے بھی بند کردیئے گئے ہیں جبکہ زکواة سے ان ڈور آؤٹ ڈور مریضوں کے علاوہ ڈائیلسز اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ادویات اور مفت ٹیسٹوں کی سہولیات ختم کرکے غریب مریضوں پر ظلم کیا جارہا ہے ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ تعلیم اور ہیلتھ کا بجٹ اورنج ٹرین پر لگانا بیڈ گورننس ہے ہیلتھ کی رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرکے عوام کو علاج کی سہولیات سے محروم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہیلپ لائن کا ڈرامہ بند کرے اور فوری طور پر ہیلتھ کا بجٹ ہیلتھ پر لگایا جائے اور مریضوں کو مفت ادویات اور مفت ٹیسٹوں کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں سرکاری ہسپتالوں میں تمام مریضوں کو مفت ٹیسٹوں اور فری علاج کی سہولیات مہیا تھیں صحت کے میدان میں 1122اور ہسپتالوں میں مفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولیات کو عوام آج بھی یاد کرتے ہیں حکومت چوہدری پرویز الہٰی دور سے سبق سیکھے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا نہ کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :