کراچی،بلدیاتی الیکشن کے لیے ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے امیدوار میدان میں اتاردئیے
منگل 10 نومبر 2015 16:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) بلدیاتی الیکشن کے لیے ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے امیدوار میدان میں اتاردئیے، کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے مضبوط اور نامی گرامی امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی میں ہونے والے الیکشن پرتمام سیاسی جماعتوں کی نظریں مرکوز ہیں، مختلف جماعتوں نے نامی گرامی امیدوار بھی سیاسی اکھاڑے میں اتار دیئے ہیں۔
کراچی کی میئرشپ کا حصول شہر کی تمام سیاسی جماعتوں کے لئے ایک انار سو بیمار کا معاملہ بن چکا ہے۔ کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے مضبوط اور نامی گرامی امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔(جاری ہے)
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر لائنز ایریا سے چیئرمین کی سیٹ پر انتخابات لڑ رہے ہیں جبکہ انہیں میئرشپ کے لئے بھی ایم کیو ایم کا مضبوط امیدوار سمجھا جارہا ہے، ایم کیو ایم کے ریحان ہاشمی اور زریں مجید ڈپٹی میئر کے امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔
نارتھ ناظم آباد سے چیئر مین کے امیدوار جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان میئر شپ کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ تحریک انصاف علی زیدی کو میئر کراچی کا امیدوار تصور کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی ڈویڑن کے صدر نجمی عالم کو میئر کا امیدوار نامزد کیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف عوامی نیشنل پارٹی انتخابات میں تو بڑھ چڑھ کر حصہ لی رہی ہے تاہم اس کی جانب سے میئر کے لئے کوئی نام سامنے نہیں آ سکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.