دہشتگردوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

منگل 10 نومبر 2015 16:56

دہشتگردوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں ڈاکٹر عاصم ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) دہشتگردوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔جے آئی ٹی ڈاکٹر عاصم سے دو روز میں شروع کرے گی۔

(جاری ہے)

جرائم پیشہ افراد کوعلاج معالجہ فراہم کرنے سے متعلق مشترکہ تفتیش کی جائے گی۔ایس ایس پی ساوٴتھ ڈاکٹر فاروق کو جے آئی ٹی کا سربراہ بنادیا گیا۔ جے آئی ٹی میں ایف آئی اے، نیب یا اینٹی کرپشن کا کوئی افسر شامل نہیں۔ لیکن پہلی بار رینجرز انٹیلی جنس سروس کے دو گزیٹڈ افسران کو جے آئی ٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :