برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ زلاٹن ابراہیمووچ سے معاہدہ کے قریب

منگل 10 نومبر 2015 16:54

برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ زلاٹن ابراہیمووچ سے معاہدہ کے قریب

مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار10نومبر۔2015ء ) برطانوی فٹ بال کلب مانچسٹریونائیٹڈ سوئیڈش کھلاڑی زلاٹن ابراہیموو چ سے معاہدہ کے قریب پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پیرس سینٹ جرمین کے اسٹرائیکر کی اطالوی کلب اے سی میلان اور امریکی فٹ بال لیگ ایم ایل ایس میں بھی دلچسپی ہے مگر انگلش کلب نے جوبولی دی ہے وہ سب سے زیادہ ہے اور امکان یہی ہے کہ جنوری کی ٹرانسفر ونڈو میں زلاٹن ابراہیمووچ مانچسٹریونائیٹڈ جوائن کرلیں گے ۔