مسلم لیگ کی عوام دوست پالیسی کے بدولت 2017تک ملک میں خوشحالی آئیگی،حیدرخان اچکزئی

منگل 10 نومبر 2015 16:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء)مسلم ایس ایف کے صوبائی صدر حیدرخان اچکزئی نے کہاہے کہ مسلم لیگ کی عوام دوست پالیسی کے بدولت 2017تک ملک میں خوشحالی آئیگی اوربجلی کی قلت کابھی خاتمہ کیاجائے گاان خیالات کااظہارانہوں نے موسیٰ خیل کے علاقے تحصیل کنگر ی سے قبائلی رہنماء سردارخیراللہ موسیٰ خیل کااپنے ساتھیوں سمیت ایم ایس ایف میں شمولیت کے موقع پرکوئٹہ پریس کلب میں پریس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مسلم لیگ واحد سیاسی جماعت ہے ملک کی ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں اوروزیراعظم نواز شریف کے معتبررانہ سوچ کی وجہ سے ملک ترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن ہوگیاانہوں نے کہاکہ آنے والادورمسلم لیگ(ن) کاہی ہوگا۔