منشیات کے افراد کی بحالی کیلئے ایک سپیشل ہسپتال قائم کرنے کامطالبہ

منگل 10 نومبر 2015 16:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء)پروٹیکشن ہومن رائٹس فیصل آباد کے چیئرمین مسعود احمد بھٹہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد شہر میں منشیات کے افراد کی بحالی کیلئے ایک سپیشل ہسپتال قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت منشیات کے عادی افراد ملک وقوم کیلئے بڑا مسئلہ بن چکا ہے نوجوان نسل منشیات کا عادی بنتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

منشیات کا استعمال نوجوانوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے شہر میں نوجوانوں کی بحالی کیلئے ایک ہسپتال قائم کرنے کے علاوہ منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد اس وقت منشیات فروشوں کا گڑھ بن چکا ہے۔نوجوانوں کا اخلاق بری طرح تباہ ہوچکا ہے جبکہ فیصل آباد کے بعض میڈیکل سٹورپر نشیلی ادویات بھی سرعام فروخت ہورہی ہے اس کا قلعے قمع کرنا انتہائی ضروری ہے۔