علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فلیٹوں کی الاٹمنٹ میں بے قاعدگیاں،الاٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین شاہد اقبال کامران کوتوہین عدالت کانوٹس جاری

منگل 10 نومبر 2015 16:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فلیٹوں کی الاٹمنٹ میں بے قاعدگیوں کے حوالے سے یونیورسٹی ملازم لیاقت حسین کی جانب سے دائر کردہ رٹ پٹشن پر جاری کردہ حکم امتناعی کی خلاف ورزی اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے یونیورسٹی کی فلیٹ الاٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین شاہد اقبال کامران کوتوہین عدالت کانوٹس جاری کرتے ہوئے 18نومبر2015ء کو طلب کرلیاہے، شاہد اقبال کامران پر گزشتہ سال نومبر میں بطورپر چیئرمین فلیٹ الاٹمنٹ کمیٹی من پسند افراد کو نوازنے اور اہل ملازمین کی حق تلفی کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال24نومبر2014ء کوعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فلیٹ الاٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین شاہد اقبال کامران کی جانب سے اقرباء پروری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینئر ملازمین کو نظرانداز کیا گیا جبکہ جونیئر ملازمین کو نوازا گیا اس ناانصافی کے خلاف لیاقت حسین نامی ملازم نے عدالت سے رجوع کیا جس نے الاٹمنٹ پر حکم امتناعی جاری کردیا تاہم اس کے باوجود شاہد اقبال کامران نے الاٹمنٹ جاری رکھی جس پرعدالت کی جانب سے شاہد اقبال کامران کو 30اکتوبر کو صبح آٹھ بجے عدالت طلب کیا گیاتاہم وہ پیش نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتہ سول جج درجہ اول رسول بخش کی جانب سے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیاہے ۔ذرائع کے مطابق شاہد اقبال کامران کو اصالتاً یا وکالتاً 18نومبر2015ء کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے جس کے باقاعدہ سمن بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :