مسلم لیگ(ق) اور پیپلز پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے ایل این جی معاملے پر مشترکہ واک آؤٹ

منگل 10 نومبر 2015 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ(ق) اور پیپلز پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے ایل این جی معاملے پر مشترکہ واک آؤٹ، سینیٹر کامل علی آغا نے کہاکہ حکومتی وزراء کاسینیٹ میں رویہ بالکل ٹھیک نہیں، قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدہ ہو گیا،مگر ایوان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہاکہ ہم بھی مسلم لیگ(ق) کے ساتھ ہیں، چیئرمین سینیٹ نے راجہ ظفر الحق سے حکومتی موقف جاننا چاہا تو راجہ ظفر الحق نے کہاکہ اگر معاہدہ ہوا ہے تو ہمیں بھی اس پر تشویش ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ سینیٹر کامل علی آغا نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹ کی کارروائی میں وفاقی وزراء کا رویہ بالکل درست نہیں ہے، حکومت نے قطر کے ساتھ 15سال کا معاہدہ کرلیا اور ایوان کو آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ اس ایوان میں ایل این جی کے ریٹس پر بحث ہوئی مگر وفاقی وزیر کی جانب سے ریٹس نہیں بتائے گئے، جس پر مسلم لیگ (ق) واک آؤٹ کرتی ہے، اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے بھی کامل علی آغا کی بات کی تائید کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا

متعلقہ عنوان :