شدید سردی میں فاٹا کے زلزلہ زدگان کی امداد ناکافی ہے ‘فاٹا کے انتظامی سربراہ صدر مملکت کم نقصانات کے گھروں کی تعمیر کیلئے امدادی رقم 2 لاکھ اور مکمل تباہ گھروں کی امدادی رقم 4 لاکھ کریں‘ سینیٹ میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر ہدایت اللہ کا مطالبہ

منگل 10 نومبر 2015 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) سینیٹ میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر ہدایت اللہ نے شدید سردی میں فاٹا کے زلزلہ زدگان کی ناکافی امداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا کے انتظامی سربراہ صدر مملکت کو کم نقصانات کے گھروں کی تعمیر کیلئے امدادی رقم 2 لاکھ اور مکمل تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر کی امدادی رقم 4 لاکھ روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ شدید سردی کے موسم میں فاٹا کے دشوار گزار علاقوں میں متاثرین کی فوری امداد کی جانی چاہیے اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اور ایوان بالاء کی سفارشات پر مکمل عمل کیا جائے ۔سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ فاٹا میں پہلے ہی کاروبار اور روزگار کے مواقع کم ہیں وفاقی و صوبائی حکومتیں فاٹا کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں ۔