ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بہتر پرفارمنس دیں گے ، اظہر علی

منگل 10 نومبر 2015 16:24

ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بہتر پرفارمنس دیں گے ، اظہر علی

ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار10نومبر۔2015ء ) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ہم جیتیں گے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بہترین پرفارمنس دیں گے ۔ ابوظہبی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اظہرعلی کا کہنا تھا کہ یونس خان کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوا۔

(جاری ہے)

یونس خان لیجنڈ بیٹسمین ہیں ٹیم کو فتح دلائیں گے اور میچ ونر ثابت ہونگے ان کا کردار ہمیشہ سے ہی مثبت رہا ہے اور ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن مضبوط ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں پر مشتمل ون ڈے ٹیم اچھی پرفارمنس دکھانے کی کوشش کرے گی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا ۔ ون ڈے سیریز میں جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔ اس سے قبل شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی ہوئی جس میں انگلش کپتان این مورگن بھی موجود تھے ۔