لاہور میں فیکٹری کے آئل ڈپو میں آتشزدگی کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ،حفاظتی اقدامات اور آلات کی موجودگی کا بھی جائزہ

منگل 10 نومبر 2015 16:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) لاہور میں فیکٹری کے آئل ڈپو میں آتشزدگی کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا،حادثے میں پانچ مزدور جھلس کر جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

لاہور کے نواحی گاؤں نتھوکی میں سریا بنانے والی فیکٹری کے آئل ڈپو میں اچانک آگ لگنے سے پانچ مزدور جھلس کر جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں،فیکٹری میں حفاظتی اقدامات اور آلات کی موجودگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ حادثے کی دفعہ 322کے تحت درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :