Live Updates

بیرم گلی ویلفیئر سوسائٹی ناتھا خان گوٹھ نے یوسی 8میں پاکستان تحریک انصاف پینل کی حمایت کا اعلان کردیا

منگل 10 نومبر 2015 16:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) بیرم گلی ویلفیئر سوسائٹی ناتھا خان گوٹھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگہ میں ناتھا خان گوٹھ کے معززین نے یونین کمیٹی 8ناتھاخان گوٹھ سے پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدواروں کی مکمل حمایت اور عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اعلان کردیا معززین ناتھا خان گوٹھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 5دسمبر2015ء کو ہونے والے بلدیاتی انتخاب میں تحریک انصاف کے پینل کو کامیاب بنائیں انتخابی نشان (بلا) پر مہر لگا کر تحریک انصاف کے اُمیدوار کو کامیاب کرا کرعلاقائی ترقی اور مسائل سے نجات کے سفر کا آغاز کریں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :