جامعہ کراچی: امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 19نومبر تک توسیع کردی گئی

منگل 10 نومبر 2015 16:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے، بی کام ریگولر اور بی ایس سی کے سالانہ امتحانات برائے 2015 کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 19 نومبر2015 تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بی اے ریگولر کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 3300/= روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی برائے سال اول/ دوئم اور 5700/= روپے کے پے آرڈربرائے سال اول ودوئم باہمکے ساتھ جبکہ بی کام ریگولر اور بی ایس سی کے طلبہ اپنے امتحانی فارم4200/= روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی برائے سال اول/ دوئم اور 7200/= روپے کے پے آرڈربرائے سال اول ودوئم باہمکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو2009 یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔