نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد وزیراعظم کی ہدایات کے مطابقہ ہو رہا ہے ‘سردار محمد یوسف

منگل 10 نومبر 2015 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد وزیراعظم کی ہدایات کے مطابقہ ہو رہا ہے‘ دینی مدارس اپنی فنڈنگ کے حوالے سے آڈٹ کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ کے ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے اتحاد تنظیم مدارس سے مدارس کی اندرونی و بیرونی فنڈنگ کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدارس اپنے اندرونی و بیرونی فنڈنگ کے حوالے سے آڈٹ کے لئے تیار ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جس سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :