پولٹری فیڈ کیلئے خنز یر کے گوشت ملے اجزا درآمد کرنے کا انکشاف

منگل 10 نومبر 2015 16:08

پولٹری فیڈ کیلئے خنز یر کے گوشت ملے اجزا درآمد کرنے کا انکشاف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)پاکستان کی پولٹری فیڈ کیلئے خنزیرکے گوشت ملے اجزا پھر درآمد کیے جانے لگے، سالوینٹ ایکسپیکٹر ایسوسی ایشن کے انکشاف پر وفاقی وزیر رانا تنویر نے نوٹس لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کسی فیکٹری یا گودام میں خنزیر کا گوشت یا اجزا ملنے پر اسے سیل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پولٹری فیڈ کیلئے خنزیرکے گوشت ملے اجزا پھر درآمد کیے جانے لگے، سالوینٹ ایکسپیکٹر ایسوسی ایشن کی طرف سے پگ میٹ کی درآمد کے انکشاف پر وفاقی وزیر رانا تنویر کا نوٹس، کسی فیکٹری یا گودام میں خنزیر کا گوشت یا اجزا پائے جانے پر اسے سیل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔