کراچی، چاول اور غذائی اجناس کی بر آمدات میں ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ، نعمان احمد شیخ
منگل 10 نومبر 2015 16:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء )رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کی خدمات غذائی اجناس خصوصا چاول کی بر آمدات کے لئے قابل ستائش ہیں جب سے ڈڈاکٹر مبارک احمد نے اس ادارے کی باگ ڈور سنبھالی ہے اس کو نہایت فعال بنادیا گیا ہے گذشتہ چند سالوں میں جن ممالک میں چاول اور غذائی اجناس پر پابندی لگادی گئی تھی ڈاکٹر مبارک نے منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور ان ممالک میں تعینات پاکستانی سفارتخانہ کے تعاون سے نہایت جانفشانی کے ساتھ پاکستانی اشیاء پر عائد پابندی ہٹانے کے لئے اقدامات کئے ۔
اس سلسلے میں پاکستانی آم اور کینو ں ( نارنگی ) کی بر آمدات نے پچھلے کئی سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور پھلوں کی بر آمدات بڑھنے کی وجہ سے پاکستان کو ایک کثیر زر مبادلہ حاصل ہوا ہے جو ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔(جاری ہے)
گذشتہ سال میکسیکو نے بھی چاول کی بر آمد پر پابندی لگادی تھی اور سفیر پاکستان کی سفارشات پر میکسیکو سے ایک ٹیکنیکل وفد پاکستان کے دورے پر آیا تھا اس دورے کو کامیاب بنانے کے لئے ڈاکٹر مبارک اور انکی ٹیم نے رات دن انتھک محنت کر کے چاول کے کارخا نوں کو مفید مشورے اور فنی مہارت فراہم کی تھی اور میکسیکو کے وفد کا دورہ نہایت کامیاب بنایا اور انکو چاول کے کارخانوں کے دورے کو مفید بنایا ۔
نعمان احمد شیخ نے ڈاکٹر مبارک جیسی شخصیات کو ایک اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کو آپ جیسے مخلص لوگوں کی سخت ضرورت ہے تاکہ بر آمدات کے شعبے میں نمایاں ترقی لائی جاسکے ۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.