ماہ صفر کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پرسوں اسلام آباد میں ہوگا ، مفتی منیب الرحمن

منگل 10 نومبر 2015 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء )مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ صفر المظفر 1437ئھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس جمعرات 12نومبر کو بعد نمازِ عصر اسلام آباد میں منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن اوررکن مولانا قاری محمد حنیف جالندھری زونل رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے ۔تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے اپنے اپنے ہیڈ کوارٹر پر منعقد ہوں گے اورمرکزی ممبران اپنی قریبی زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ مفتی منیب الرحمن اسلام آباد سے رویت کے فیصلے کا اعلان کریں گے ۔