کامونکے،معمولی تلخ کلامی پر مسلح شخص نے پسٹل کے بٹ مار کر سابق اقلیتی کونسلر کو ..
تازہ ترین : 1

کامونکے،معمولی تلخ کلامی پر مسلح شخص نے پسٹل کے بٹ مار کر سابق اقلیتی کونسلر کو زخمی کردیا

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء)معمولی تلخ کلامی پر مسلح شخص نے پسٹل کے بٹ مار کر سابق اقلیتی کونسلر کو زخمی کردیا،بتایا گیا ہے کہ محلہ سلامت پورہ کا رہائشی سابق کونسلر ارشاد بھٹی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ زاہد عرف حنیفا نے اسے گھر سے بلوایا اور کہا کہ میرے امیدوار کو ووٹ دو اور میٹنگ بھی کرواؤ جس پر ارشاد بھٹی نے ووٹ دینے کی تو حامی بھر لی مگر میٹنگ کرانے سے معذرت کرلی جس پر زاہد اس پر تشدد کرنے لگا اور اسلحہ کے بٹ مار کر اسے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے،ارشاد بھٹی کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 16:04:22

اپنی رائے کا اظہار کریں