جماعت اسلامی کارکنان کی شبانہ روزمحنت، اخلاص ، شاندار خدمت کے باعث کامیابی حاصل کریگی، میاں محمد اسلم
منگل 10 نومبر 2015 16:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کار کنان کی شبابہ روز محنت ، اخلاص اور شاندار خد مت کے ریکارڈ کے باعث ضلع بھر میں بھر پو ر کامیابی حا سل کر ے گی ۔اسلام آباد میں ہو نے والے بلد یاتی الیکشن میں خد مت اور شر افت کا مقابلہ ہر طر ح کی ما فیا سے ہو گا ۔
انھوں نے کہا بلد یاتی انتخابات سیاسی سے زیا دہ سماجی ہو تے ہیں جہاں مسائل کا حل گلی محلے کی سطح پر ہو تا ہے ۔کا ر کنا ن انتخا بی مہم کو تیز کر کے ہر فرد اور ہر گھر تک پہنچیں اور انھیں ووٹ کے لیے آمادہ کر یں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایف ایٹ میں معززین علاقہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔(جاری ہے)
اس مو قع پر جماعت اسلامی اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔
میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی کے ہر اُمیدوار اور رکن کو مر جع خلائق بنتے ہو ئے انسانوں کو اپنے گرد اکھٹا کر نا چا ہیے اُن کے دکھ سکھ کا ساتھی اور مشکل وقت میں اُن کے ساتھ کھڑا ہو نا چا ہیے کیو نکہ خد مت اور رابطہ عوام ہی بلد یاتی انتخاب کی شاہ کلید ہے اور اسی کی بدو لت ہم 2013کے انتخابات کا مداوااور 2018میں ہو نے والے قومی الیکشن میں کامیابی حا صل کر سکتے ہیں ۔کنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے زبیر فارو ق خان نے کہا جماعت اسلامی جیت کا عز م لے کر میدان میں نکلی ہے جماعت اسلامی کے مخلص اور ایک نظریے سے جڑے ہو ئے کار کنان اپنی مثا ل آپ ہیں وہ منتخب ہو کر اسلام آباد میں خد مت اور ترقی کے نئے سفر کا آغاز کر یں گے ۔انھوں نے کہا بلد یاتی نظام نہ ہو نے کی وجہ سے اسلام آباد مسائل کا جنگل بن چکا ہے منتخب نمائندے اور سر کاری اداروں نے عوام کو ما یوس کیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.