بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ الیکشن کمیشن نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی

منگل 10 نومبر 2015 16:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے اور سکیورٹی کے لیے پاک فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انتخابات میں سکیورٹی کے لیے پاک فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس علاقوں میں فوج کی 16 کمپنیوں کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کیا جائیگا اور حیدرآباد ، ٹھٹھہ ، سانگھڑ ، بدین کے لیے فوج کی2،2 کمپنیاں تعینات ہونگی۔ دادو ، جامشورو ، سجاول ، نوشہروفیروزاور بے نظیر آباد کیلئے فوج کی 1،1 کمپنی کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تیار رہے گی۔میر پور خاص ، عمر کوٹ اور مٹھی میں بھی ایک ایک کمپنی تعینات کی جائے گی۔ مٹیاری ،ٹنڈوالہیار،اور ٹنڈو محمد خان میں صرف رینجرز اور پولیس اہلکار ہی سکیورٹی امور سنبھالیں گے۔ دوسرے مرحلے کیلئے رینجرز کے3500 اور پولیس کے 51 ہزاراہلکار فرائض سرانجام دینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ان علاقوں میں اسنیپ چیکنگ اور گشت شروع کردیگی۔