ایل این جی معاہدے میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کے مفادات میں معاہدے میں جلد بازی کی جا رہی ہے، قطر ایل این جی فروخت کر رہا ہے اسے کوئی جلدی نہیں ‘ہم پیچھے بھاگ رہے ہیں‘ طویل المدتی قطر کے ساتھ معاہدہ کیا جا رہا ہے ‘ابھی تک ہمیں ریٹ کا نہیں پتہ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے
قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاؤ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت
منگل 10 نومبر 2015 15:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا ہے کہ ایل این جی معاہدے میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کے مفادات میں اس لئے معاہدے میں جلد بازی کیجا رہ یہے، قطر ایل این جی فروخت کر رہا ہے مگر اسے کوئی جلدی نہیں مگر ہم ان کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، طویل المدتی قطر کے ساتھ معاہدہ کیا جا رہا ہے مگر ابھی تک ہمیں ریٹ کا نہیں پتہ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔
وہ منگل کو یہاں پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی تمام اداروں میں پارلیمان کو زیادہ اہمیت حاصل ہے جب ممبران پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیں گے تو لوگوں کا پارلیمنٹ پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی جانب سے حکومتی وزراء کی جانب سے سینیٹ کو اہمیت نہ دینے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت کو سینیٹ کو اہمیت دینی چاہیے، اگر کوئی بل قومی اسمبلی سے مسترد ہو جاتا ہے تو یہ سینیٹ ہمارے پاس چیک ہے، اس کو منظور کروانے کیلئے اس لئے حکومت کو سینیٹ کو اہمیت دینی چاہیے اور تمام وزراء کو حکومتی سوالات کا جواب دیناچاہیے اور انہیں مطمئن کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.