اسلام آباد : پاکستان اور بیلا روس میں وفود کی سطح پر ملاقات، اٹھارہ معاہدے طے پا گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : پاکستان اور بیلاروس کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے اٹھارہ معاہدوں پر دستخط ہو گئے . تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بیلاروس نے اقتصادی تعاون کے روڈ میپ سمیت صحت، کسٹم، زراعت، تعلیم، تجارت، معیشت، سائنس، ٹیکنیکل اور ثقافتی شعبوں میں 18معاہدے کیے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس میں بیلاروس کے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیلاروس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف کے دورہ پاکستان سے ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ بیلاروس کے وزیراعظم کے دورے سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔دوسری جانب بیلاروس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف نے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے زراعت، انفرا سٹرکچر اور معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھائیں گے۔