شہریار خان نے کرکٹ بورڈ کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقل کرنیکی مخالفت کردی

منگل 10 نومبر 2015 15:32

شہریار خان نے کرکٹ بورڈ کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقل کرنیکی مخالفت ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار10نومبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بورڈ کے ہیڈ کوارٹر کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ میں قائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں جا¶ں گا اور معزز سینیٹرز کو زمینی حقائق سے آگاہ کروں گا ۔

(جاری ہے)

شہریار خان سینیٹ کی ایک خصوصی کمیٹی ”ڈیوولوشن کمیٹی“ کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ سینیٹر عثمان خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی اس حق میں ہوں کہ پی سی بی کا ہیڈ کوارٹر لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا جائے تاہم سینیٹر سعید الحسن خان مندوخیل نے کہا کہ پی سی بی کا ہیڈ کوارٹر لاہور ہی میں ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لاہور بھی اسی ملک کا حصہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :