وزیر اعظم نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات، پارلیمانی امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال

منگل 10 نومبر 2015 15:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء ) وزیر اعظم نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی ہے جسمیں پارلیمنانی امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس مصدق ملک کے مطابق منگل کے روز سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے یہاں وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جسمیں پارلیمانی امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے وزیر اعظم نواز شریف نے اس موقع پر سردار ایاز صادق کو دوسری مرتبہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک آباد پیش کی ہے ۔