رکن قومی اسمبلی شہاب الدین نے زلزلہ کے بعد انکے علاقے کو نظر انداز کیے جانے پر استعفٰی دیدیا

منگل 10 نومبر 2015 15:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء ) فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شہاب الدیننے زلزلہ کے بعد انکے علاقے کو نظر انداز کیے جانے پر دلبردشتہ ہو کر قومی اسمبلی سے استعفٰی دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئے ہیں انہوں نے اپنا استعفیٰ دینے کے بعد کہا ہے کہ ایسی اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں جو عوام کے مسائل حل کرنے کی میں ناکام ہو ،زلزلہ متاثرین مشکلات کا شکار ہیں حکومت انکے مسائل حل کرنے کے لیے کوئی توجہ نہیں دے رہی ، انہوں نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دورہ باجوڑ کے موقع پر نظر انداز کیا ہے اور گورنر خیبر پختوخوا کے رویے پر بھی ان کے ساتھ نامناسب ہے رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران انہوں نے ایوان میں گورنر خیبر پختوخوا کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے اور اجلاس کا واک آوٹ بھی کیا ۔