قومی اسمبلی اراکین نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات دھاندلی زدہ قرار دیدیا،سندھ کے اگلے بلدیاتی الیکشن کے اگلے مراحل میں فوج کو طلب کیا جائے، حکومت سے مطالبہ ، خیبر پختونخوا سمیت دیگر علاقوں کے لوگ آج روتے ہوئے آئے ہیں کہ ،زلزلے کے بعد ابھی تک انہیں امداد نہیں ملی ،لوگ کھلے آسمانوں کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،خورشید احمد شاہ، خیرپور واقعہ نہایت افسوسناک ہے اس کی شدید مذمت کرتی ہوں اس کے حقائق قوم کے سامنے رکھنے چاہئیں،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا اظہار خیال، پیپلزپارٹی کے اراکین کو سانحہ خیرپور پر بات نہ ملنے کی اجازت میں اپوزیسن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کا قومی سمبلی کی کارروائی سے ٹوکن واک آؤٹ

منگل 10 نومبر 2015 15:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی اراکین نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے اگلے بلدیاتی الیکشن کے 2 مراحل میں فوج کو طلب کیا جائے اور اب اگلے الیکشن فوج کی نگرانی میں ہونے چاہئیں جبکہ اپوزیسن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا سمیت دیگر علاقوں کے لوگ آج روتے ہوئے آئے ہیں کہ زلزلے کے بعد ابھی تک انہیں امداد نہیں ملی اور وہ لوگ کھلے آسمانوں کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تمام ترقیاتی پراجیکٹ کو چھوڑ کر ایمرجنسی ڈکلیئر کریں اور وہاں ان علاقوں میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 3 دن کا کیمپ لگائیں پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی سے علامتی واک آؤٹ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر جاوید مرتضیٰ عباسی کی زیر صدارت آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا تو شیخ رشید نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا گزشتہ روز ایک آرڈیننس کو قانون کی شکل دی گئی ہے جو کہ آرتیکل 19 کے تحت ہوا جو آرڈیننس 7 تاریخ کو مر چکا ہے اسے پھر 120 دنوں کیلئے کیسے زندہ کیا گیا ۔ اس پر رولنگ دیں جس پر جاوید مرتضیٰ نے کہا کہ یہ رول کی کارروائی ہے اور یہ پہلے بھی کافی مرتبہ ہو چکا ہے قاسم شاہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں قیامت صغریٰ ہو گئی اور اتنی سخت دھاندلی ہوئی کہ پولیس نے بھی سندھ میں ٹھپے لگائے اس الیکشن میں ہمارے 11 کارکن شہید ہوئے جو حکمت عملی کے تحت ہوا ہم نے الیکشن کمیشن چیف جسٹس‘ چیف آف آرمی سٹاف کو کہا کہ ہمارے علاقوں کو حساس قرار دیا جائے لیکن چند تحصیلوں کے علاوہ پورے علاقے کو حساس قرار نہیں دیا گیا اب دوسرے مرحلے میں الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں اور وزارت داخلہ شہید ہونے والوں کے لئے پیکج کا اعلان کریں۔

غوث بخش مہر نے کہا کہ اگر حکومت نے اصلاحات کر لی ہوتی تو پھر ایسے واقعات پیش نہ آتے۔ پریذائیڈنگ افسران نے 5 بجے آ کر سکار پور میں گنتی کی ہے حکومتی پیسوں کا ضیائع ہو رہا ہے ایسے الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومتی بنچوں سے بڑے افسوسناک باتیں سامنے آئیں ہیں سانحہ خیرپور کی مذمت کرتی ہوں ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہئے حکومت سندھ نے اس پر عدالتی تحقیقات کیلئے خط بھیجا ہے

اور اب عدالت کا اور ججز کا احترام کیا جائے تاکہ واقعہ میں ملوث افراد کا تعین ہو سکے اور پیپلزپارٹی واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لے گی اگر جوڈیشل چاہے کہ یہ کیس ملٹری عدالتوں کو جانا چاہئے تو ہم بھی تیار ہیں حکومت سندھ کو الزام نہ دیا جائے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ خیرپور واقعہ نہایت افسوسناک ہے اس کی شدید مذمت کرتی ہوں اس کے حقائق قوم کے سامنے رکھنے چاہئیں دوسری کمیٹیوں کی طرح اس واقعہ کو پس پشت نہ ڈالا جائے الیکشن کمیشن کے ڈی آر اوز الیکشن کمیشن کے نمائندے ہیں لیکن آخر وہ نمائندے کون ہیں بدین میں بھی وہاں پر لوگ ڈی آر اوز اور آر اوز کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اس تمام مسائل پر توجہ دی جائے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن اصلاحات کے مکمل ہونے تک یہ مسئلہ جاری رہے گا لیکن شانگلہ‘ دیر‘ چترال اور سوال سے لوگ آئے ہیں پاکستان اس وقت معیشت کے پیچھے بھاگ رہا ہے باجوڑ سوات یہ تمام پاکستان کے حصے ہیں اور انکا حق ہے کہ جو لاہور کے شہریوں کے حقوق ہیں وہ انکے حقوق بھی ویسے ہوں لیکن انکو تیسرے درجے کا اسٹیٹس دیا جاتا ہے ملک میں میٹرو چل رہی ہے 2 سے 3 سینٹی گریڈ میں ہم نے ہیٹر چلا دیئے لیکن آج ان علاقوں میں لوگ زلزلے سے تباہ حال ہیں چھوٹے چھوٹے بچے سردی میں کھلے آسمان نیچے ٹھرٹھہراہٹ کا شکار ہیں وہاں پر کوئی امداد نہیں پہنچی ہے۔

ایمرجنسی فوری طور پر لاگو کی جائے اور تمام ترقی یافتہ پراجیکٹ کو روک دیا جائے حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی موجود نہیں ہے سوات کے آپریسن میں پیپلزپارٹی نے 3 مہینوں کے اندر لوگوں کو واپس گھروں میں بھیج دیا تھا حکومت کے اخبارات میں اشتہارات بھرے پڑے ہیں 35 ارب کا بے نظیر ائیرپورٹ 100 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ملک اس وقت ترقی کرتا ہے جب اس ملک کی عوام خوشحال ہو میٹرو اورنچ سے ہمارا پیٹ بھر سکتا ہے وزیراعظم سے گزارش ہے کہ تمام ترقی یافتہ پراجیکٹ ختم کر کے فوری زلزلہ زدگان علاقوں میں ایمرجنسی ڈکلیئر کریں اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا تمام آفت زدہ علاقوں میں جا کر کیمپ لگائیں۔

میڈیا کانپتے اور ٹھرٹھراتے ہوئے بچے نہیں دکھاتا ورنہ کب کی ملک میں قیامت آ جاتی وزیراعظم اور خیبر پختونخوا آفت زدہ علاقوں میں 3 دن کا کیمپ لگائیں تمام مشکلات حل ہو جائیں گی۔ دیگر پیپلزپارٹی کے اراکین کو سانحہ خیرپور پر بات نہ ملنے کی اجازت میں اپوزیسن لیدر سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت پیپلزپارٹی نے قومی سمبلی کی کارروائی سے ٹوکن واک آؤٹ کیا شیخ آفتاب اور پیر امین الحسنات کے منانے پر پیپلزپارٹی کے اراکین دوبارہ ایوان میں آگئے پی ٹی آئی کے عارف علوی نے کہا کہ بدین حیدر باد میں جو دھاندلی ہوئی ہے اسے بیان نہیں کیا جا سکتا بلدیاتی انتخابات کے دوران ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا جا رہا ہے سارے سندھ میں باقی دو الیکشن کے مراحل میں اگر فوج کی نگرانی میں الیکشن نہ ہوا تو پھر سے قتل و غارت ہو گی۔