عابد شیر علی نے اگر قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو انہیں سزا ملنی چاہیے، شفقت محمود

منگل 10 نومبر 2015 15:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سپیکر کے الیکشن سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ عوام میں اپوزیشن صرف تحریک انصاف ہی ہے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی ، قومی وطن پارٹی ، فاٹا کے ممبران سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے قبل ازوقت رابطہ کیا تھا جس میں شاہ محمود قریشی میرے ہمراہ تھے ہماری درخواست کو مسترد کیا گیا اور حکومت کا ساتھ دیا جس طرح کراچی اور دیگر صوبوں میں جو سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں ان کو سیاسی طور پر بھی ہمارا ساتھ دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت عجیب نشے میں ہے صرف مشہوری کی جارہی ہے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی حالانکہ جن لوگوں کو عوام مینڈیٹ دیتی ہے ان کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کو حل کریں اس وقت حکومت کی جتنی بھی توپیں ہیں ان کا رخ پی ٹی آئی کی طرف ہے فوجی عدالتوں کو دو سال ہوگئے ہیں حکومت کو چاہیے تھا کہ سول اداروں کو موثر بنا لیتے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر معافی کا سلسلہ چلتا رہا تو تمام جرائم پیشہ افراد جرم کرنے کے بعد معافی مانگ لیا کرینگے عابد شیر علی نے اگر قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو انہیں سزا ملنی چاہیے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک اعلیٰ ترین ادارہ ہے اگر یہ فعال نہ ہوا تو عوام کے مسائل کہاں حل ہوں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کل بھی آئے تھے ارو آئندہ بھی پارلیمنٹ میں حاضر ہوتے رہینگے