سی ڈی اے کی غیر قانونی بزنس کرنے والوں کے خلاف کارروائی سب کا دل نہ جیت سکی

کارروائی سست روی کا شکار ہو گئی‘ میڈیا رپورٹس

منگل 10 نومبر 2015 15:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی غیر قانونی بزنس کرنے والے ریستورانوں اور دکانوں کے خلاف کارروائی ہر ایک کا دل نہیں جیت سکی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بہت سے مبصرین یہ دیکھ رہے ہیں کہ سی ڈی اے کس حد تک اپنی کارروائی میں مخلص ہے اور ان کے شکوک بجا ہیں کیونکہ سی ڈی اے کی غیر قانونی بزنس کرنے والوں کے خلاف کارروائی سست روی کا شکار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے نے رہائشی علاقوں میں واقع گیسٹ ہاؤسز ‘ سکولوں‘ دفاتر‘ سورومز‘ ریستورانوں اور بیوٹی بوتیکوں کو انتباہ جاری کر رکھا ہے وہ فوری طور پر عمارتیں خالی کر دیں اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں پراپرٹی کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی جائے گی۔ دریں اچناء سی ڈی اے کے ترجمان رمضان ساجد کا کہنا ہے کہ اس فہرست میں سکول اور میڈیکل سنٹرز آخری ہوں گے۔ تاہم اس حوالے سے بھی ایکشن لیا جائے گا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا سی ڈی اے سیاسی جماعتوں کے دفاتر‘ سرکاری محکموں اور سفارتخانوں کے خلاف بھی ایکشن لے گی تو انہوں نے کہا کہ ہم سب کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :