رینٹل پاور ریفرنس ‘پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم آئندہ سماعت پرعائد ہوگی

منگل 10 نومبر 2015 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) سمندری رینٹل پاورکیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت دیگر ملزمان پرانیس نومبرکو فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ نوڈیرو رینٹل پاورکیس میں ایم ڈی پرائیویٹ پاورانفراسٹرکچربورڈ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔ منگل کو احتساب عدالت اسلام آباد کے نثار بیگ نے سمندری اورنوڈیرورینٹل پاورریفرنسزکی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سمندری رینٹل پاورکیس میں تمام ملزموں کی حاضری پوری ہونے کے بعد انھیں مقدمے کی نقول فراہم کردی گئی، جبکہ ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گئی۔دوسری جانب عدالت نے نوڈیرو رینٹل پاور کیس میں ایم ڈی پی پی آئی بی فیاض الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ریفرنسز کی سماعت انیس نومبر تک ملتوی کر دی۔سمندری رینٹل پاورکیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع، سابق سیکرٹری اسماعیل قریشی، سابق سی ای او پیپکو طاہر بشارت چیمہ، سابق ایم ڈی پیپکو منور بصیر اور دیگر گیارہ ملزموں پر اختیارات کے ناجائز استعمال ‘قواعد کی خلاف ورزی اور غیرقانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :